تری رحمتوں کا طلب گار ہوں میں
کرم کر دے مولا، گنہگار ہوں میں
ترے در پہ دامن پھیلائے کھڑا ہوں
خطا بخش دے، بس خطاکار ہوں میں
نہ دولت نہ شہرت نہ دنیا کی چاہت
فقط نعت لکھنے سے سرشار ہوں میں
گنہگار پر بھی ہو ان کی عنایت
نگاہِ کرم کا طلب گار ہوں میں
عتیق اپنے رب سے دعاکر تو ہر دم
مدینے کا مشتاقِ دیدار ہوں میں

0
6