بات ہے سچ یہی ساروں کے دل کو لبھاتی امنگ
لازمی شامل زیست میں بھی ہو جاتی امنگ
خواب میں بھی تاثیر کو خوب ہے لاتی امنگ
سب کو دنیا میں پرعزم بناتی امنگ
آس نہیں چھوڑی تو کچھ بھی نہیں چھوڑا
سب آسان ہو من میں پنپ گر پاتی امنگ
ہار کے بعد ہی انساں سرخرو ہو پائے
حوصلہ میں نئی جان ہمیشہ لاتی امنگ
تیرگی کو مٹنا ہے رات کے ڈھلتے ہی
مہر کی پھیلے کرن تو من میں آتی امنگ
کوئی معاملہ پیچیدہ بن جائے گر
خیر کے فیصلوں میں امید جگاتی امنگ
مایوسی سے ہر ممکن بچیں ہم ناصؔر
اپنی ساری پشیمانی کو مٹاتی امنگ

0
9