مزاحیہ شاعری |
محبت کے ہیں اب مسائل الگ |
صنم مانگتی ہے مبائل الگ |
جوانو نہیں عشق آسان اب |
تمھیں چاہیے اب وسائل الگ |
نہ مجنوں کو علم اس کٹھن دور کا |
رہِ پیار کے اب ہیں حائل الگ |
اگر دیکھ لیں بھائی اس کے ہمیں |
گراتے ستم کے مزائل الگ |
سمجھ آیا ہے اتنا پٹنے کے بعد |
نہیں اس جنوں کے فضائل الگ |
معلومات