| بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
| صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
| بخشش عطا کر عزت عطا کر |
| فضل و کرم میں برکت عطا کر |
| اللہ ﷻ گزارش یہ عاجزانہ |
| آساں ذرائع دولت عطا کر |
| تیری گَرِفت و قہرِ الہی |
| طالب پناہ و راحت عطا کر |
| ساری مجھے بھی ربﷻ زندگانی |
| شیخی سے بچنا عادت عطا کر |
| ایسا کرم کر اے مالک و ربﷻ |
| افراط و دائم نعمت عطا کر |
| دُنیا میں جب تک زندہ رہوں ربﷻ |
| اپنی تو ذاتِ قُربَت عطا کر |
| ایماں سلامت پر خاتمہ ربﷻ |
| فردوس بالا جنّت عطا کر |
| بخشش طلب ہے ماں باپ کی ربﷻ |
| اُن کو غریقِ رحمت عطا کر |
| جن سے محمدﷺ لی تجھ سے مَامَن |
| اُن سے رضؔی کو فُرقُت عطا کر |
| نوٹ ( رضی کو ) قائم مقام ، اجتماعی ( ہمیں بھی ) تنہا ( مجھے بھی ) پڑھ سکتے ہیں |
| تیسرے شعر میں اجتماعی طور پر پڑھیں تو ( مجھے کی جگہ ہمیں ) پڑھ سکتے ہیں |
معلومات