یہ ترا نوٹ اختلافی ہے
عدل و انصاف کے منافی ہے
پڑھ چُکے ہم نصاب کو سارا
عشق مضمون اِک اضافی ہے
لوٹ آئیں کمین گاہوں سے
دوستو ! تُم کو اب مُعافی ہے
وہ بضِد ہے کہ پان تُھوک بھی دو
میرے مُنہ میں تو صرف ٹافی ہے
باقی سب ٹھیک ہے, رقیب مرا
بندہ تھوڑا جئا لفافی ہے

0
20