ہم کو معلوم نہ تھا جب سے محبت کی تھی
زندگی اپنی بڑی شان سے غارت کی تھی
ہم کو ہر شخص نے دنیا میں دوانہ جانا
جس کسی شخص سے ملنے میں مروت کی تھی
ہائے جب جان بھی آئی ہے لبوں پر اپنے
تب کھلا راز محبت بڑی شدت کی تھی
ہم یہ سمجھے کہ اسے بھول چکے ہیں کب کے
بات سمجھے نہ دل و جان پہ قدرت کی تھی
ہم کو مہلت نہ ملی کار جہاں سے صاحب
بات تھی عشق کی پر وہ بھی تو فرصت کی تھی

0
23