| ہمارا صبر ثمر ہے ذرا سا رک جاؤ |
| بہت قریب سحر ہے ذرا سا رک جاؤ |
| کبھی تو رک کے ذرا جائزہ تو لے لیتے |
| تمہارا رستہ اِدھر ہے ذرا سا رک جاؤ |
| تمہیں ہزار اندیشے ہزار بے چینی |
| یقین تیغ جگر ہے ذرا سا رک جاؤ |
| تمہیں خبر ہی نہیں کچھ بھی قافلے والو |
| تمہارا رستہ کدھر ہے ذرا سا رک جاؤ |
معلومات