| کِسی کو خرید لیا کِسی کو اُٹھا لیا |
| کِسی خوابگاہ میں کیمرہ بھی لگا لیا |
| جو نِکل گیا کوئی ارضِ پاکِ وطن سے تو |
| کسی دُور دیس میں اُس کو قتل کرا لیا |
| کہیں برق ہے گِری کاروبار پہ تو کہیں |
| بے جھجھک ٹھِکانہ کسی بے بس کا گِرا لیا |
| یہ سبھی ستم تو ہیں اپنی جا، تُو مگر بتا |
| بتا، مجھ کو تو نے ڈرا لیا کہ دبا لیا؟؟؟؟ |
معلومات