| گیارہ امام بیٹے ہیں مادر بتول ہیں |
| سارے علوم کا یوں سمندر بتول ہیں |
| عصمت خدا کی اور حجابِ خدا ہیں یہ |
| وحدانیت کی مرکز و محور بتول ہیں |
| ہوتے ہیں روشن شمس و قمر کس کے نور سے |
| بسمِ خدا سے کرتی منور بتول ہیں |
| اللہ نے نجوم سے صدقہ اتار کر |
| جبریل سے کہا کہ یہ کوثر بتول ہیں |
| یہ کہکشاں بھی نقشِ کفِ پا ہیں آپ کی |
| کہتی ہے میری خالقِ اکبر بتول ہیں |
| منکر فضیلتوں کے ہیں جو لوگ آپ کے |
| روزِ حساب دیکھیں گے داور بتول ہیں |
| صائب تیرے قلم سے نکلتی ہے وہ ضیا |
| روشن چراغ ہوتے ہیں یاور بتول ہیں۔ |
معلومات