| کوئی ہوئی ہے بات مجھ سے روٹھ کر |
| خاموش ہے جو رات مجھ سے روٹھ کر |
| اب آگ کا اُس پر اثر کیا ہو کہ جب |
| ٹھنڈے پڑے ہیں ہات مجھ سے روٹھ کر |
| میرے ہی دل میں رہ کے تیری یادوں نے |
| مجھ پر لگائی گھات مجھ سے روٹھ کر |
| جیسے میں زرگر ہوں کوئی نقصان ہو |
| سستی ہوئی ہر دھات مجھ سے روٹھ کر |
| میں کیا کروں گا جیت کر آخر میں جب |
| ہر جیت ہو گی مات مجھ سے روٹھ کر |
| بے چین سا ہوتا ہوں دن میں رات میں |
| جب چپ ہو میری ذات مجھ سے روٹھ کر |
| کامران |
معلومات