غزل اردو
بات کرنے سے پہلے تولنا مناسب ہے
اول فول بکنے سے سوچنا مناسب ہے
نفرتوں میں جلنے سے اپنا یہ عقیدہ ہے
پیار کے سمندر میں ڈوبنا مناسب ہے
وقت کے بدلنے کا انتظار کرنا ہے
کہتے ہیں کہ آندھی میں بیٹھنا مناسب ہے
نیند پوری کرنے کو رات کافی ہوتی ہے
دن چڑھے بھی سونے سے جاگنا مناسب ہے
اختلاف واجب ہے ہو اگر اصولوں پر
بے وجہ کے جھگڑے سے بھاگنا مناسب ہے
شکلوں سے بھی اندازے لگ تو سکتے ہیں انور
لوگوں کو رویوں سے جانچنا مناسب ہے
انور نمانا

0
6