| درد و الم بھرے سن لے یا خدا یہ نالے |
| جھوٹے ہیں یا خدا اب مسلم صدا نے والے |
| مسلم نہ ہیں بھلے اب ہر اک بری ہے عادت |
| روزہ نہ حج، نمازیں، دور از ہر اک عبادت |
| نیکی سے دور بن کے بیٹھا اسیرِ شیطان |
| بدکاریوں میں ڈوبا کہلاوے جو مسلمان |
| اب امتیاز اچھے کا ہے نہ ہی برے کا |
| آدابِ گفتگو، گن ،جوہر نہ ہی سلیقہ |
| پھرتی ہے برہنہ زن ،اخلاق کے ہیں لالے |
| ہر اک جہت حیاء کے نکلے یا رب جنازے |
| ایماں کے چور ہادی بن پھرتے ہیں زمیں پر |
| بھیج اب خدا رضا سا مومن رضا سا رہبر |
| ایماں پہ یا خدا اب چلنا ہوا ہے مشکل |
| حسنِ مآل کا ہے عاجز تمھی سے سائل |
معلومات