| چراغ بجھتے ہی اندر کی روشنی کے سبب |
| اندھیرے چھٹ گئے فوراً مری خودی کے سبب |
| کبھی بدن تو کبھی دل کی آگہی کے سبب |
| بچھڑ گئے ہیں کئی یار عاشقی کے سبب |
| جو رہنما ہے اسے مشورہ ضروری ہے |
| بھٹک رہے ہیں ابھی لوگ رہبری کے سبب |
| دیارِ نیل سے موسیٰ گزر گئے لیکن |
| فرعون ڈوب گیا ہے اسی ندی کے سبب |
معلومات