| کیسی نحوست دیکھ چمن پر طاری ہے |
| پھولوں پر برسات کی رُت بھی بھاری ہے |
| دنیا میں بھی گندم ہی کے پھندے ہیں |
| بھوک مٹانے میں کتنی دشواری ہے |
| غربت اپنے ساتھ مصایب لاتی ہے |
| کچھ تو ریاست کی بھی ذمہ داری ہے |
| تبدیلی کے نام پہ ملک تباہ کیا |
| یہ طبقہ تو شرم و حیا سے عاری ہے |
| دین کو بیچا دین کے ٹھیکے داروں نے |
| پیٹ کی خاطر رب سے کی غداری ہے |
| ایک نئی امید جگاتی ہے ہر روز |
| جیسی بھی ہے زیست ہمیں تو پیاری ہے |
| مردہ نہیں اسے زندہ مانا جاتا ہے |
| مر کر بھی گر فیض کسی کا جاری ہے |
معلومات