| ہیں شہرِ مدینہ کے آزار پیارے |
| شہا کی گلی کے گل و خار پیارے |
| ۔ |
| لحد رشکِ جنت ہے ، لیٹے ہیں جس میں |
| حبیبِ خدا شاہِ ابرار پیارے |
| ۔ |
| مرے مصطفی رحمتِ عالمیں ہیں |
| وہی کل جہاں کے ہیں سردار پیارے |
| ۔ |
| انھیں کی زیارت کی مشتاق حوریں |
| وہ خِلقت میں ایسے طرحدار پیارے |
| ۔ |
| شہادت نبوت کی دیتے ہیں پتھر |
| سلامی کو آتے ہیں اشجار پیارے |
| ۔ |
| شفاعت کو محشر میں آئیں جب آقا |
| کہے گا خدا مرحبا یار پیارے |
| ۔ |
| جہنم میں ہے گرنے والا مدثر |
| کر امداد آقا مددگار پیارے |
معلومات