جواں دلوں کو ہمارے وقار دے |
الہی تو انہیں تقوی شعار دے |
شگوفہ نو میں سرور و خمار دے |
چمن کے پھولوں میں رنگ و بہار دے |
جو بے ثبات ہے اس کا ملال کیوں |
"بھروسہ کیا جاں کا ہنس کر گزار دے" |
ہمیش کے لئے رہنا ہے عقبی میں |
قیام دائمی پر اپنے وار دے |
عمل سے زیست بنانے کی فکر ہو |
بہشت اپنی بخوبی سنوار دے |
تقاضہ ہے یہی ایفائے عہد ہو |
یہ زندگی رہ حق میں نثار دے |
نہ درمیاں کوئی ناصؔر ہو رنجشیں |
رقیب و دوست کو حد افزوں پیار دے |
معلومات