| عہد کِیا ہے جاں اسلام پہ واریں گے |
| حق کی رہ میں اپنا سب کچھ ہاریں گے |
| اصل سکوں تو حاصل ہو گا ایسوں کو |
| جسم نہیں، جو اپنی روح سنواریں گے |
| رب کی رضا میں خوش ہیں اس نے نوازا ہے |
| کس کس نعمت کا ہم قرض اتاریں گے |
| ان کی عزت سے بڑھ کر تو کچھ بھی نہیں |
| اپنے وعدوں پہ اپنی انا بھی واریں گے |
| عہدِ اَلَست کِیا ہے ہم نے اللہ سے |
| غم ہو خوشی ہو ایک خدا کو پکاریں گے |
معلومات