| بہت دیر باہر بھٹکتے رہے ہم |
| انا کے الاؤ میں جلتے رہے ہم |
| گلے شکوے، طعنے، پرانی شکایت— |
| یہ پتھر بھی کب تک اٹھاتے پھریں گے؟ |
| ذرا دیکھو، سورج بھی ڈھلنے لگا ہے |
| سڑک پر اندھیرا اترنے لگا ہے |
| چلو اب یہ دروازہ اندر سے کھولیں |
| ذرا چائے کے دو پیالے بنائیں |
| سکوں سے ذرا بیٹھ کر مسکرائیں— |
| جو نفرت سے جی بھر گیا ہو تمھارا |
| محبت پہ گھر چل کے اب بات ہو گی! |
معلومات