| دینِ حق پر آج بھی سایہ ابو طالب کا ہے |
| ہر بدلتی رُت پہ بھی قبضہ ابو طالب کا ہے |
| دیکھ کس کے گھر میں یہ پلتا نبی کا دیں رہا |
| نام بس تاریخ میں ملتا ابو طالب کا ہے |
| لا الہ تم پڑھتے ہو سن لو یہ کلمہ کس کا ہے |
| سب سے پہلے تھا پڑھا؛ کلمہ ابو طالب کا ہے |
| خوف اب بھی کھاتی ہیں یہ ظلم کی تاریکیاں |
| کس قدر یہ ظلم پر غلبہ ابو طالب کا ہے |
| جس نے دی دینِ خدا کو کربلا میں زندگی |
| دیکھ لو اے کافروں کنبہ ابو طالب کا ہے |
| محسنِ اسلام کا اور دین کے سلطان کا |
| زندۂِ جاوید یہ کعبہ ابو طالب کا ہے |
| آگئے یوں سامنے کھل کر بھی اہلِ کیں یہاں |
| جس گھڑی بھی لگ گیا نعرہ ابو طالب کا ہے |
| اس طرح سے کفر پر صائب کا خامہ چل گیا |
| لب پہ سب کے آ گیا حملہ ابو طالب کا ہے۔ |
معلومات