دل میں عشقِ محمد ﷺ اُترتا گیا
راستہ قرب حق کا نکھرتا گیا
جب سے تھاما ہے دا منِ خیرُ الوریٰ ﷺ
غم کا ہر ایک بادل بکھرتا گیا
جب مدینے کا پیارا تصور ملا
روح کا ہر دریچہ مہکتا گیا
عشقِ احمد ﷺ ملا، یہ کرم کم نہ تھا
دل عبادت کی جانب سدھر تا گیا
آلِ سرکار ﷺ سے عشق جب ہو گیا
دل کا ویران گلشن چمکتا گیا
اے عتیقؔ ان کی مدحت کا فیضان ہے
قربِ سرکار ﷺ سے دل سنورتا گیا

0
4