| ہر گماں میں بھی بدگمانی ہے |
| سب مکمل ہی رائیگانی ہے |
| ریت کے گھر میں کیسے بیٹھے ہو |
| کیا بھروسہ یہ زندگانی ہے |
| گر جو سمجھو تو چشمِ نم میں بھی |
| ایک دریا کی سی روانی ہے |
| حالِ دل ہم اگر جو سمجھے ہیں |
| سب یہاں ایک ہی کہانی ہے |
| عقل حیراں ہے کُل تماشے پر |
| سب ہی فانی ہے سب ہی فانی ہے؟ |
| |
معلومات