| جُدائی کا غم سہہ لیتے ہیں |
| تھام کے دل کو رہ لیتے ہیں |
| لفظ نہیں یہ انگارے ہیں |
| آپ جو ہنس کے کہہ لیتے ہیں |
| ہجر کے جہنم لمحوں کا |
| چُپکے سے ستم سہہ لیتے ہیں |
| آپ کہیں تو مر جائیں ہم |
| آپ کہیں گے لو کہہ لیتے ہیں |
| پھولوں کی ہی ہمت ہے یہ |
| بند کتابوں میں رہ لیتے ہیں |
| فیصل ملک |
معلومات