| اے جانِ من مجھے تری ہر اک ادا پسند ہے |
| تری یہ چال یہ نزاکتِ بدن پسند ہے |
| کمان سے یہ ابرو تیر سی نگہ پسند ہے |
| وہ تیرے کپکپاتے ہونٹوں کی صدا پسند ہے |
| گلاب پوش، دل فریب ، پیکرِ جمال کا |
| ہے منجھلا سا قد ،سیاہ گیسو ، اور گپول لال |
| گلابی ہونٹ ،نسترن بدن ، مہک ہے عنبریں |
| حسین چہرہ ، گورا رنگ گو کہ ہو کوئی پری |
| ملیح حسن اور مستی سے بھری نظر تری |
| تجھے جو دیکھ لے بے ساختہ کہے کمال است |
| اے میری نازنیں وہ تیری چھنچھناتی پائلیں |
| کلائیوں کی کھنکھناتی پیاری رنگیں چوڑیاں |
| دھنک دھنک زمیں پہ رقص کرتے ہیں ترے قدم |
| صنم دلوں کو وہ لبھاتی تیرے گیتوں کی سریں |
| اے میرے دلربا صنم اے میرے خوش ادا صنم |
| مجھے پسند ہے جہاں میں تُو مجھے پسند ہے |
معلومات