| ذکر شاہ مصطفیؐ سے ہی سہارا ہو گیا |
| درد کا درماں، تحسر کا مداوا ہوگیا |
| قلب کو اسم نبؐی سے اپنے چارہ ہو گیا |
| راحت و تسکین پانے کا بہانہ ہو گیا |
| گر مقدر میں ہو خوش بختی در اقدسؐ کی پھر |
| جانب منزل بشاشت سے روانہ ہو گیا |
| نوجواں جو آپؐ کے ارشاد پر کرتے عمل |
| با سعادت ہیں کہ روز حشر سایہ ہو گیا |
| آمد سرکارؐ سے عالم درخشندہ ہوا |
| ضوفشاں ارض و سما بے شک سراپا ہو گیا |
| محو حیرت ہو گئے مد مقابل آپؐ کے |
| چاند کے ٹکڑے ہوئے جوں ہی اشارہ ہو گیا |
| صدقہ آقاؐ راہیں بھی کھلنے لگیں ناصؔر ہیں جب |
| روضہ ء اقدسؐ پہ جانے کا ارادہ ہو گیا |
معلومات