آرزو مہربان ہے کس کی؟
مری غزلوں میں جان ہے کس کی؟
تم نے دیکھا اسے تو سوچا بھی؟
جان ہے اور جان ہے کس کی؟
ہائے کس درجہ خوبصورت ہے
زندگی داستان ہے کس کی؟
بات معمولی ہے بڑی لیکن
دیکھ تو لے زبان ہے کس کی؟
پھیکا پڑتا یہ حسن کا بازار
کون مالک؟ دکان ہے کس کی؟
جب تلک ہیں زمیں پہ دیکھتے ہیں
آسماں تک اڑان ہے کس کی؟
تری زلفوں کا جب سے سایہ ہٹا
اب میسر امان ہے کس کی؟
کون چاہے گا تم کو ٹوٹ کے اب
آرزو اب جوان ہے کس کی؟
ثانی! اشعار کیا بلا کے ہیں
بے رخی مہربان ہے کس کی؟

1
23
زبردست

0