حق سے ملنے گئے با سراپا گئے
سیر کرنے گئے سیر کروا گئے
انبیاء کو پڑھا کے نماز اقصیٰ میں
ان کے سجدوں کو معراج دلوا گئے
مشتری زہرہ مریخ، تارے رکے
اور کشش کے تھے سارے ہی دھارے رکے
کیوں مقید ہو رب کی کرائی یہ سیر
اس لیے وقت کے سب ہی آرے رکے

0
10