| مقدر ہیں سوئے جگا لیجئے |
| حسیں نامِ احمد سدا لیجئے |
| ہے مجلس سجی آج میلاد کی |
| لگی پاک محفل جگہ لیجئے |
| خدا بھیجے اُن پر درود و سلام |
| یہ اپنا وظیفہ بنا لیجئے |
| ملا مصطفیٰ کو مُقامِ عُلیٰ |
| یہی نامِ نامی پکا لیجئے |
| سلاطیں کے داتا غلامِ نبی |
| غلامی ملے یہ دعا لیجئے |
| جو جبریل آقا کے دربان ہیں |
| ملا کیسے رتبہ پتہ لیجئے |
| ہیں محمود ہادی شفیعِ امم |
| یہ سینہ ذکر سے سجا لیجئے |
معلومات