| ہیں شہکارِ قدرت شہے انبیا |
| امامِ رسل سیدِ دو سریٰ |
| جمیلِ جہاں احمدِ مجتبیٰ |
| دہر کے یہ دولہا سخی دلربا |
| ہے کوثر اُنہیں کو عطا میں ملی |
| ہیں لولاک والے سخی مصطفیٰ |
| نہیں تھا خلق میں کوئی بھی کہیں |
| مگر نور اُن کا وہ صلے علیٰ |
| نہیں رکھتے ثانی نہ ہو گا کبھی |
| رہیں گے وہ یکتا خدا کی رضا |
| ہیں عکسِ جمالِ الہ دلربا |
| ملے ان کو درجے وریٰ الوریٰ |
| اے محمود سنسار گھیرے میں ہے |
| یہ گھیرا نبی کی عطا نے دیا |
معلومات