| تُو ہے میرا پیار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| اے میرے دلدار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| کتنی اچھی مورت دیکھ تراشی ہے |
| دیکھ اپنا شہکار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| تیرے ساتھ اے وقت میں بھاگ نہیں سکتا |
| دھیمی ہے رفتار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| تیرے سنگ مَیں جیت لوں ساری یہ دنیا |
| بِن تیرے ہے ہار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| جس رستے پر چل نکلے ہو جُرأت سے |
| وہ رستہ پُر خار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| اک دن پیار کی شدّت سے گر جائے گی |
| نفرت کی دیوار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| تیرے پیار کے پھول کھلے ہیں آنگن میں |
| گھر ہے بنا گلزار یہ تجھ سے کہنا ہے |
| مانی اپنے دل میں رکھنا ہرپل تم |
| جذبوں کی مہکار یہ تجھ سے کہنا ہے |
معلومات