| مرد کا قصور ہے |
| جس نے قبر میں جاتی |
| نو مولود عورت کو ظلم سے بچایا تھا |
| سینے سے لگایا تھا |
| مرد کا قصور ہے |
| مرد کا قصور ہے |
| جس نے ایک عورت کو |
| بکنے سے بچایا تھا اپنے گھر میں لایا تھا |
| با عزت بنایا تھا |
| مرد کا قصور ہے |
| مرد کا قصور ہے |
| جس نے ایک عورت کو |
| جسم کی تجارت کے جبر سے بچایا تھا |
| زیر عقد لایا تھا |
| مرد کا قصور ہے |
| مرد کا قصور ہے |
| جو کہ ایک مرد کو |
| وحشیوں درندوں کے روپ سے نکال کر |
| پیار کرنے والوں کے |
| روپ میں لے آیا تھا |
| جس نے ایک عورت کو |
| اتنا اہم جانا کہ |
| وحشیوں درندوں سے |
| اتنا دور لے آیا |
| اب کسی بھی ظالم کا |
| عورتوں کی عزت پر سایہ بھی نہیں پڑتا |
| ان کی عصمتوں پہ گر |
| کوئی ہاتھ ڈالے گا |
| کاٹ ڈالا جائے گا |
| اتنا ہی نہیں ان کو |
| مرد نے زباں دی ہے |
| بولنے کی پڑھنے کی اپنا ساتھی چننے کی |
| زندگی کی آزادی |
| اس کو مرد نے دی ہے |
| پھر بھی اس کو شکوہ ہے |
| مرد کا قصور ہے۔ |
معلومات