کافر سارے عالم کے یک جان ہوئے
مسلم تنکا تنکا لہو لہان ہوئے
اہلِ غزہ پر ظلم یہودی کرتے رہے
ہم آپس میں لڑ لڑ کر ہلکان ہوئے
شام لہو ہے اور یمن بھی زخمی ہے
مسلم ہی مسلم کے دشمنِ جان ہوئے
دین شعور سکھاتا ہے انسانوں کو
دین کو چھوڑ کے ہم پھر سے حیوان ہوئے
ہم نے رہ میں جتنے دوست بنائے تھے
منزل تک آنے میں سب انجان ہوئے

0
1