| افطار ہو کہ سحری ہو آنا محال ہے |
| بیگم سے پوچھ کر نہ چلیں کیا مجال ہے |
| ڈرنا تو شوہروں کے لیئے حادثہ نہیں |
| بیگم کی ڈانٹ کھا کے ہی جینا کمال ہے |
| ساقی تُو سب ہی بات بزرگوں کی مانا کر |
| تجھ سے جو شادی کا کہے سمجھو کہ چال ہے |
| اتنے سے ہی سمجھ لے کہ شوہر جہان کے |
| یوں لکھ رہے ہیں جس میں کہ سُر ہے نہ تال ہے |
| کنوارے کر رہے ہیں یاں موج اور مستیاں |
| اور شوہروں کی زندگی یکسر وبال ہے |
معلومات