جبر کرتی ہے ناروا مجھ پر
زور رکھتی ہے زہر سا مجھ پر
زندگی کی تلاش کرتے ہوئے
زندگی ہو گئی سزا مجھ پر
اب میں تفصیل کیا بیان کروں
سانس لینا بھی ہے جفا مجھ پر
دین و دنیا میں بٹ گئی سانسیں
عاشقی ہو گئی قضا مجھ پر
نیند تک چھین لی گئی مجھ سے
کیا نہیں ہو رہا یہاں مجھ پر
سید ہادی حسن

0
41