| یہ کیسا تم نے سوال پوچھا |
| بچھڑ کے تم سے کہاں گیا تھا |
| اگر میں کہہ دوں بچھڑ کے تم سے |
| میں مر رہا تھا نہ جی رہا تھا |
| ہمیشہ تم کو ہی ڈھونڈتا تھا |
| کبھی یہ جگنو کبھی یہ گلشن |
| کبھی یہ راہیں کبھی یہ درپن |
| تمہارے بارے میں پوچھتے تھے |
| اگر میں کہہ دوں کہ اتنی راتیں |
| تمہارے بارے میں سوچتا تھا |
| ذرا کہو تم یقیں کرو گے |
| میں جانتا ہوں نہیں کرو گے |
معلومات