بغض حیدر سے رکھنا بری بات ہے |
دور حیدر سے رہنا بری بات ہے |
مرد وہ ہے جو میداں میں جم کے لڑے |
ڈر کے یوں بھاگ جانا بری بات ہے |
ماتمِ شہہ پے فتوہ لگاتے ہو تم |
غار میں بھی تو رونا بری بات ہے |
یہ ہیں سرکارِ کونین فرما گٸے |
خم کا منبر بھلانا بری بات ہے |
سب سے پہلے تھا الحمد جس نے پڑھا |
ان کو مومن نہ کہنا بری بات ہے |
جس نے در فاطمہ کا جلایا اسے |
رضی اللہ کہنا بری بات ہے |
جس زباں سے نہ ذکرِ علی ہو کبھی |
وہ زباں منھں میں رکھنا بری بات ہے |
جس کے گھر پر علم ہو نہ عباس کا |
ان کے گھر آنا جانا بری بات ہے |
جس کو فرمان خالق نے گھر دے دیا |
اس کا ہمسر بنانا بری بات ہے |
معلومات