| اس واسطے نہیں ہیں عاجز کسی کے عاشق |
| کوئی ملا نہ ایسا جو دل کے ہو موافق |
| یہ عشق ہے میاں جی اک لا علاج ناسور |
| ایسا مجھے بتایا تھا اک طبیبِ حاذق |
| میرے لیے محبت ہے دوست اتنی مشکل |
| طلّابِ علم کو ہے جیسے کتابِ منطِق |
| یہ شاعری ہے پیارے بس شوق اپنے دل کا |
| ہیں آشکار ہم پر ورنہ سبھی حقائق |
| یہ شاعری ہے بحروں کا تال میل عاجز |
| لازم نہیں کہ ہر اک شاعر میاں! ہو عاشق |
معلومات