| مجھے ایسی ویسی دعا نہ دے |
| بجھی آگ کو یوں ہوا نہ دے |
| تو نے چھینا میرا سکونِ شب |
| سو مجھے تو کوئی دوا نہ دے |
| مرا ہونا مجھ پہ عذاب ہے |
| مجھے کوئی اور سزا نہ دے |
| تو تو اپنی ذات میں اعلیٰ تھا |
| تو مجھے یہ دردِ دغا نہ دے |
| لبِ سرخ و زلفِ حسیں نہ چھو |
| تجھے بھی کہیں یہ مٹا نہ دے |
| ترے ہاتھ میں تو مٹھاس ہے |
| تو مجھے شگر کی وجہ نہ دے |
| ّتو وفا نہ کر سکا رب سے مانّ |
| سو مجھے تو داغِ جفا نہ دے |
معلومات