| گر تجھ کو چارہ ساز کا مطلب نہیں پتہ |
| مطلب ہے دل نواز کا مطلب نہیں پتہ |
| پڑھتےتو ہیں نماز یہ مدت سے محترم |
| انکو مگر نماز کا مطلب نہیں پتہ |
| تم کو ملے گی نوکری بھارت میں کس طرح |
| جب تم کو ساز باز کا مطلب نہیں پتہ |
| مسجد کے ذمہ دار وہی لوگ ہیں جنہیں |
| محمود اور ایاز کا مطلب نہیں پتہ |
| اک تجربے کے بعد ہوا یہ مشاہدہ |
| عورت کو اب بھی راز کا مطلب نہیں پتہ |
| مکہ مدینہ گھوم کے آیا تھا ایک شخص |
| کہنے لگا حجاز کا مطلب نہیں پتہ |
معلومات