| ذات اقدسؐ پہ ہیں قربان مدینے والے |
| پیش از پیش دل و جان مدینے والے |
| سارے نبیوں کے ہیں سلطانؐ مدینے والے |
| "آپؐ نے پائی ہے کیا شان مدینے والے" |
| عرش عظمت پہ ہے سردار ملائکؑ حیراں |
| لیلتہ الاسری کے مہمان مدینے والے |
| رہنمائی ہے بنی نوع بشر کی اس میں |
| نور پر نور ہے قرآن مدینے والے |
| سیرت پاکؐ میں ہے نسخہ ء اکسیر نہاں |
| کل جہاں کے لئے فیضان مدینے والے |
| حق تعالیﷻ سے شناسائی بشر نے پائی |
| آفرینش پہ ہے احسان مدینے والے |
| پاس ناصؔر ہے سدا اسوۂ کامل کا ہی |
| قابل قدر ہیں فرمان مدینے والے |
معلومات