| جو ظرفِ عالی ہمیں ازل سے عطا ہوا ہے |
| اسی کے دم سے ہر اک اندھیرا چھٹا ہوا ہے |
| کسی کی لغزش پہ طنز کرنا شعار کب ہے |
| ہمارے ہاں تو کرم کا رستہ کھلا ہوا ہے |
| تراش کر خود کو ہم نے پایا ہے یہ سلیقہ |
| یہ رنگ سارے زمانے بھر سے جدا ہوا ہے |
| ہمیں دکھاوے کی روشنی سے غرض نہیں ہے |
| ہمارے اندر کا اک دیا ہی جلا ہوا ہے |
| اداس آنکھوں میں آج چمکی ہے پھر سے رونق |
| کسی کی چاہت کا جیسے موسم سجا ہوا ہے |
| پرائی بستی کے سبز باغوں میں دل نہ ٹھہرا |
| کہ اپنے صحرا کی ریت سے دل بندھا ہوا ہے |
| کبھی نہ جھکنے کا عزم لے کر چلے ہیں عادلؔ |
| سفر کٹھن ہے مگر یہ دل بھی جما ہوا ہے |
معلومات