تمکیں ہے با وقار ہے یوم جمہوریہ
دلکش، حسیں بہار ہے یوم جمہوریہ
دستور نے عوام کو قوت نصیب کی
اعزاز و افتخار ہے یوم جمہوریہ
سر سبز، لہلہاتی بھی شاخیں شجر کی ہیں
مانند شاخسار ہے یوم جمہوریہ
گوہر فشاں ہمارے وطن کی یہ دھرتی ہے
پرنور، پر وقار ہے یوم جمہوریہ
آئین پر بھی ناز ہے ناصؔر بہت ہمیں
اپنائیت ہے، پیار ہے یوم جمہوریہ

0
20