| چھیڑو نہ فسانے محمل کے اور دارو رسن کی بات کرو |
| جس رنگ پہ آئی ہے محفل اس طرزّ سِخن کی بات کرو |
| کیا تیر چلے مظلوموں پر کیا آگ اور خون کی بارش ہے |
| تم کون تھے اب کیا ہو سارے کچھ دورِ کُہن کی بات کرو |
| وہ دیکھو آگ کی بارش نے کتنے معصوم جلا ڈالے |
| جو لِوٹی غیروں نے مِل کر اس دختِ وطن کی بات کرو |
| تم سوئے ہو تو سوئے رہو اُٹھنے سے غیرت جاگتی ہے |
| تم چھوڑ دو یہ رونا دوھنا اور سرو و سمن کی بات کرو |
| وہ دیکھو چھپّن بھائیوں کی بہنوں کو لُوٹا ظالم نے |
| یا جاؤ جا کر ڈوب مرو یا رنج و محن کی بات کرو |
| اقبال ترے شاہین آخر پرواز سے تھک کے چُور ہوئے |
| سب کوہ شکن معدوم ہوئے اب عہد شکن کی بات کرو |
| امید ترے نوحوں کا اثر اس وقت تو ہونے والا نہیں |
| پر اک دن دنیا کہہ دے گی اس شعر و سخن کی بات کرو |
معلومات