تیر یہ دل پہ چلایا ہے کس نے
جال میں پنچھی پھنسایا ہے کس نے
جس پہ شبہ تھا وہی تو ہے ہمدرد
"غیر کو سینے لگایا ہے کس نے"
منچلے شوخ یہ کیوں ہیں ارادے
خام خیالی اٹھایا ہے کس نے
پورے نہ ہو سکے زندگی بھر جو
خواب وہ من میں بسایا ہے کس نے
وعدے سے لوگ مکرتے ہیں ناصؔر
درس وفا کے نبھایا ہے کس نے

0
38