| مرے دل میں ہمیشہ جو یہ رہتی بیقراری ہے |
| کسی کی یاد میں آنکھوں میں رہتی اشک باری ہے |
| وہ ہوگا کون جس کی یاد میں یہ کیف طاری ہے |
| مجھے سب پوچھتے ہیں یہ بتا کیوں پردہ داری ہے |
| مجھے آنے لگا ہے اب مزا اس درد میں بیحد |
| یہ درد ایسا ہے بے دردی بڑا اس سے فراری ہے |
| بتا دیتا ہوں اے یارو مرے دل میں جو رہتے ہیں |
| نہیں رکھتا میں یہ پردہ خوشی گر یہ تمہاری ہے |
| اگر تجھ کو ملے نعمت تو اس کا چرچا بھی کرنا |
| یہ ہے حکمِ خدا ہم پر یہی تو دین داری ہے |
| نہیں کوئی مرے دل میں فقط اک ذات عالی ہے |
| اُنہیں کی ذات سے الفت تمہاری ہے ہماری ہے |
| عتیقِ بے نوا کے واسطے یارو دعا مانگو |
| یہ دردِ دل رہے دل میں نجات اس میں ہماری ہے |
معلومات