خصوصی خدا سے خزانہ ملے
زباں کو نبی کا ترانہ ملے
مدینے کے دیکھوں میں لیل و نہار
درِ مصطفیٰ پر ٹھکانہ ملے
فضائے مدینہ جو رنگین ہے
جہاں میں وہ منظر سہانا ملے
سنہری میں دیکھوں حسیں جالیاں
لقائے حسن کا بہانہ ملے
ملیں سبز گنبد کے سائے حسیں
مدینے میں لطفِ یگانا ملے
چلو دلربا کے مدینے چلیں
امیرِ دہر کا گھرانہ ملے
اے محمود تیرا مقدر سجے
مدینے تجھے آب و دانہ ملے

1
6
Jazak Allah Khair 🌹

0