نصیحت
حمدِ اللہ سے ہے ہر اک ابتدا
ہر شے اللہ کی ہی کرتی ہے ثنا
آخری مرسل محمد جن کا نام
رحمتیں ان پر خدا کی صبح و شام
تو نصیحت میری اے نادان مان
اتباعِ شرع کر ہر ایک آن
اس جہاں کی عارضی ہے دھوم دھام
آخرت کے واسطے کر کوئی کام
زیست دنیا کی متاعِ دھوکہ ہے
اس جہاں کی بس حقیقت موت ہے
یہ جہاں تیرا ٹھکانہ مختصر
قبر اے نادان تیرا اصلی گھر
جمعِ زر میں رہتا تو ہر دم مگن
چھوڑ جائے گا تو دنیا میں یہ دھن
عیش و عشرت چھوڑ جائے گا یہاں
کام یہ دولت نہ آئے گی وہاں
تو اے غافل رب کی نافرمانی چھوڑ
جھوٹ غیبت چغلی سے منہ اپنا موڑ
نفس و شیطاں کے تو دھوکے میں نہ آ
رب نبی سے اپنے دل کی لو لگا
چھوڑ دے خلقِ خدا پر کرنا ظلم
ورنہ دوزخ میں جلے گا تیرا جسم
تُو نماز اپنی نہ کر غافل قضا
ورنہ اس کی سخت پائے گا سزا
تم تلاوت کرنا قرآں کی سدا
راضی ہوں گے مصطفی، ان کا خدا
پاک رکھنا تم سدا اپنی نگاہ
تم نہ کرنا آخرت اپنی تباہ
تم پہ ہیں اسلام کی یہ سب قیود
تو نہ توڑ اسلام کی ناداں حدود

0
5