| کلمۂ توحید کو ہے آسرا عباسؑ کا |
| نام صبح و شام لیں شاہِؑ ہدا عباسؑ کا |
| چند لفظوں میں لکھوں جو ترجمہ عباسؑ کا |
| مثلِ شیرِ کبریاؑ جلوہ رہا عباسؑ کا |
| آ گئے تھے پنجتنؑ جب چادرِ تطہیر میں |
| چادرِ تطہیر میں بھی نور تھا عباسؑ کا |
| اس طرح کرنا اطاعت حضرتِ شبیرؑ کی |
| لوگ کہدیں چل رہا ہے راستہ عباسؑ کا |
| دو جہاں میں آل ہیں اللّٰہ کی آلِ نبیﷺ |
| ہے دعائے مرتضیٰؑ سے سلسلہ عباسؑ کا |
| جس گھڑی آغوش میں خورشیدِ دیںؑ نے ہے لیا |
| مثلِ حیدرؑ چاند سا چہرہ کِھلا عباسؑ کا |
| با وُضو دریا کی موجیں چومتی ہیں نقشِ پا |
| زندگی یوں ان کو بخشے نقشِ پا عباسؑ کا |
| پوچھتے صائب سے کیا ہو نورِ محفل کا سبب |
| بزمِ مدحت میں چھڑا ہے تذکرہ عباسؑ کا۔ |
معلومات