شاعری دل کی شب کو درخشاں کرے
شاعری خامَشی کو بھی طوفاں کرے
شاعری شوق خلوت گُزینوں کا ہے
شاعری عشق ہم بد حسینوں کا ہے
شاعری رنگ ہے موسموں کا صنم
شاعری درد ہے دل جلوں کا صنم
شاعری دکھ کے لمحات میں آہ ہے
شاعری سُکھ کے لمحات میں واہ ہے
شاعری سُرمئی شام کا عکس ہے
شاعری چاندنی رات کا رقص ہے
شاعری دل کے حالوں کی اِک داستاں
شاعری ہے جہاں میں سکوں کا جہاں

9