افسوس ہے کہ دل سے یہ دنیا اُتر گئی
بن اس کے زندگی کی تمنا گُزر گئی
اک ہلکی سی کسک جو مرے دل میں آ بسی
سجدوں کے ساتھ عرش پہ بن کر اثر گئی
تم کیا سمجھ سکو گے کہ سیرت ہے چیز کیا
یہ وہ مہک ہے روح کے اندر اُتر گئی
مجنوں کے دل میں آج بھی زندہ ہے جس کا نام
سمجھو کہ اب ہماری وہ لیلیٰ تو مَر گئی
یہ طے ہے وصلِ یار کی حسرت لیے ہوئے
پل بھر میں دیکھتے ہی یہ شام و سَحر گئی
کچھ خاص ربط تھا مری جاں کو اُسی کے ساتھ
میں بدنصیب تھا کہ اُسی پر نَظر گئی
عادلؔ جو گھر کو لوٹا کبھی ٹوٹ کر تھکا
چوکھٹ پہ آ کے شامِ غریباں بَسر گئی

0
1