بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد
شہنشاۂ بالا تو خدا کا رسُولﷺ ہے
ترا ہر امر دینِ خدا کا اصُول ہے
اگر ہے ادب سے بہرہ فردِ فواد تو
بہشتِ تمنا ہی ہمیشہ فضول ہے
طلوع و غرب میں اور شمال و جنوب میں
تری چاہ ہی اوّل سبھی کا حصُول ہے
اسے زندگی میں بھی قیامت کے روز بھی
فلاحِ بشر ہے وہ تو جس کو قُبول ہے
ترے مُکھ مبیں پر لب ہے پتّی گل و قُزَح
منوّر جو سُرخی میں ترا وہ کَپُوْل ہے
کرے ہے رضؔی تیری بریں شان میں کلام
مری زندگی کا ہر جگہ یہ حصول ہے

0
1
11
ترے مُکھ مبیں پر لب ہے پتّی گل و قُزَح
منوّر جو سُرخی میں ترا وہ کَپُوْل ہے

یہ شعر مرا پسندیدہ ہے
اور آپ کا

0